سٹی42: لاہور میں دسمبر کے تین ہفتے گزرنے کے بعد آج 22 دسمبر کی رات موسم معتدل ہے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ سائیبریا کی ہوا بس پہنچنے ہی والی ہے۔یہ ہوا کہاں پہنچ گئی، کب لاہور پہنچے گی اس بارے میں قیاس آرائیاں دلچسپ ہیں۔
بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں سائبیریا کی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہاں سردی بڑھ رہی ہے۔ سائیبیریا کی وہا کوئٹہ تک پہنچ جائے تو لگھ بھگ آٹھ دن بعد اس کا اثر لاہور تک آتا ہے، لیکن یہ اثر کتنا ہو گا یہ اندازہ کرنا آسان نہیں۔ لاہور مین آسمان پر بادل نہ رہے تو معتدل موسم پورا ہفتہ برقرار رہ سکتا ہے بلکہ اس کے بعد بھی۔ اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک یعنی سال کے آخر تک سردی لاہور میں آ بھی سکتی ہے اور نہیں بھی۔
بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری، کوئٹہ میں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، شہر میں جنوری کے پہلے دو ہفتے سرد ہوں گے۔