افسوسناک خبر، باراتیوں سے بھری  بس الٹ گئی،3 بچوں سمیت2 خواتین جاں بحق  

Baraat,bus,accident,Sukkar,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہدادکوٹ کے قریب باراتیوں سے بھری  بس سیلابی کٹ میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں3 بچوں سمیت دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 20 سے زائد باراتی زخمی ہوگئے۔

 سکھر سے تعلق  رکھنے والے باراتیوں کی بس شہدادکوٹ کے قریب سجاول روڈ پر سیلابی کٹ کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی،زخمیوں کو متعلقہ ہسپتال میرو خان منتقل کیا گیا اور بعد ازاں چانڈکے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دیا گیا۔