ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کا بھی جسمانی ریمانڈ ہو گیا

Sher Khan PTI, Aleema Khan, Imran Khan, Jinah House vandalising case, Anti Terrorist Court Lahore,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان آج بھی میڈیا کی ہیڈلائنز میں ہیں۔لیکن  آج وہ اپنے کسی بیان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بیٹوں کی وجہ سے ہیڈ لائنز میں ہیں۔ ان کے بیٹے شیر خان پر مقدمہ کے متعلق آج اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

علیمہ خان کے دوسرے بیٹے  شیر شاہ خان کو بھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ شیر خان کو پولیس نے  علیمہ خان کے بیتے شاہ زیر خان کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد گرفتار کیا ہے۔ علیمہ خان کے اس بیتے پر بھی جناح ہاؤس گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کے ساتھ آگ لگانے کے الزامات مین مقدمہ درج تھا۔ آج پولیس نے  شیر شاہ کو  انسداد دہشتگردیعدالت میں پیش کیا، اس  کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی پیش کی، اس سے برآمدگیوں اور تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست ریمانڈ پر سماعت کرنے والے  جج منظر علی گل نے میڈیا نمائندوں کو عدالت سے باہر نکال دیا۔

جج منظر علی گل نے کہا کہ میڈیا کا کوئی بھی نمائندہ کمرہ عدالت میں نہیں ہو گا، سیکیورٹی نے تمام میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔

جج منظر علی گل نے کہا کہ آئندہ میری عدالت میں کوئی میڈیا نمائندہ موبائل  فون لے کر نہ آئے، میڈیا نمائندے رپورٹنگ کے لئے آنا چاہیں تو کاپی پینسل لے کر آئیں۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم شیر شاہ کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا  کہ ملزم  شیر خان جائے وقوعہ پر موجود تھا،  وہاں پر اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔  ویڈیو میں بھی ملزم کی موجودگی پائی گئی۔ ملزم کے سوشل میڈیا اکاونٹس ریکور کرنا ہیں، ملزم کو تیس روز کے جسمانی ریمانڈ پر حوالہ پولیس کیا جائے۔

ملزم شیر خان کے وکیل  سلمان اکرم راجہ کا یہ مؤقف سامنے آیا  کہ ملزم کو ستائیس ماہ بعد گرفتار کیا گیا اس لئے یہ گرفتاری غیر قانونی ہے۔ وکیل نے دعویٰ کیا،  ملزم کل اپنے بھائی کے ساتھ اسی عدالت میں پیش ہوا تھا، کل اسے گرفتار کر لیا گیا۔

کچھ دیر بعد  عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنا دیا،  عدالت نے ملزم کو پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم  شیر خان کو تھانہ سرور روڈ کے جناح ہاوس حملہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

 گزشتہ روز 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شاہ ریز عظیم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے عمران خان کے بھانجے کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا تھا۔