ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل ، سیلاب اور  لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، الرٹ جاری  

 مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل ، سیلاب اور  لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، الرٹ جاری  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوچکاہے اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، جی بی، آزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

شہر لاہور میں جمعہ کی صبح سورج کی تیز کرنوں کے ساتھ ہوئی، جس کے باعث گرمی اور حبس میں واضح اضافہ محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر سورج اور بادلوں کی "آنکھ مچولی" جاری رہے گی جبکہ کچھ علاقوں میں 30 سے 80 فیصد تک بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ  کم سے کم درجہ حرارت26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہوا کی رفتار 8 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 سے بڑھ کر 90 فیصد تک ہے۔

دوسری جانب لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے، آج مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، تربیلا ڈیم 1550 فٹ کی انتہائی سطح تک بھر چکا، تربیلا ڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے۔

ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، درمیانے درجے کی سیلابی صورت حال برقرار ہے، دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا۔

ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوکر 20 فٹ ہوگئی، متعدد مقامات پر زمیندارہ بند ٹوٹنے سے فصلیں زیر آب آگئیں، کسانوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا، ڈی آئی خان میں دریائے سندھ عبور کرتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے، مقامی افراد نے دونوں لاشیں نکال لیں۔