ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آندھی, محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

آندھی, محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی  پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع۔ خطۂ پوٹھوہار  ، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب  میں آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ 
 جمعرات   کے روزموسم کی   صورتحال کے متعلق خطۂ پوٹھوہار  ، اسلام آباد ، بالائی  پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع۔اس دوران خطۂ پوٹھوہار  ، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع۔  ملک کے دیگر علا قوں میں موسم  گرم اور مرطوب  رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادمیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے کہ اس دوران  موسلا دھار بارش متوقع ہے، چترال، دیر،سوات،  بٹگرام، شانگلہ،  تورغر، بونیر، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، مری ، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ  ،نارووال، سرگودھا، میانوالی،لاہور، شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ،گجرات،اوکاڑہ،قصور، سا ہیوال، فیصل آباد، جھنگ اور ٹو بہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار  ،  سیالکوٹ  ،نارووال،   لاہور ،  گوجرانوالہ اورگجرات میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور   مرطوب رہے گا۔     تاہم  ساحلی علاقوں میں  ہلکی بارش  کا امکان ہے، گلگت بلتستان  اورکشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران   کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔