(فصیح اللہ) مسلم لیگ ن سنگھ پورہ آفس میں اجلاس، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور چوہدری شہباز احمد نے حلقہ کی عوام کے مسائل سنے،کہتے ہیں 48 گھنٹوں میں وزیراعظم شہبازشریف بجلی کے بلوں میں ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔
مسلم لیگ ن سنگھ پورہ آفس میں جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور چوہدری شہباز احمد نے حلقہ کی عوام کے مسائل سنے۔ اس موقع پر میاں عمران، رانا شفقت،حاجی بوٹا گجر، امین پرنس، فیض رسول، عامر رضا، کاشف علی اور لیاقت حبیب سمیت دیگر موجود تھے۔ خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز پر وزیراعظم میاں شہباز شریف جلد ریلیف کا اعلان کریں گے۔ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کی وجہ گزشتہ حکومت ہے۔ ایم پی اے چوہدری شہباز احمد کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی پر بے بنیاد مقدمات درج کیے جا رہے لیکن ہم ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔