ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال

internet service ,Breakdown
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق فائبر آپٹک کیبل کٹنے کے باعث کراچی سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی۔پی ٹی سی ایل ترجمان کا کہنا تھا کہ فائبر آپٹک کیبل متعدد جگہوں سے کٹنے کے باعث متاثر ہوئی تھی، جس کو پی ٹی سی ایل کے عملے نے 5 گھنٹے بعد بحال کر دیا ہے۔

فائبر آپٹک کیبل کٹنے سے ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں انٹرنیٹ کی سروس بند ہو گئی تھی، ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل ٹیموں نے ترجیحی بنیادوں پر انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے کام کیا۔

ملک میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد سمیت اہم شہروں میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر مشکلات کا سامنا ہوا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل نیٹ ورک میں فنی خرابی سے سروس متاثر ہوئی اور ایک ہفتے میں یہ دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔یاد رہے کہ 19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔