ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کی صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال

 پنجاب بار کونسل کی صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) وکلاء کے اغوا اور قتل ہونے کی وارداتوں میں اضافہ کے معاملے پر  پنجاب بار کونسل نے کل چوبیس اگست کوصوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار جمیل اصغر بھٹی اور وائس چیئرمین نے چوبیس آگست کو صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دی، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی سمیت دیگرعہدیداروں نے وکلاء کی ناقص سیکورٹی اقدامات پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وکلاء کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

صوبہ بھر میں رواں ماہ وکلاء کے اغواء اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا۔ پولیس وکلاء کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔وکلاء کے اغواء اور قتل کی وارداتوں کے خلاف کل بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، صوبہ بھر کی بار ایسوسی ایشن میں حکومت کے خلاف مذمتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وکلاء کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer