ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ پاکستان، کرکٹ زمبابوے نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا

 دورہ پاکستان، کرکٹ زمبابوے نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) دورہ پاکستان کے حوالے سے کرکٹ زمبابوے کا پی سی بی سے رابطہ، زمبابوین بورڈ نے ٹور میں اضافی میچز کھیلنے کی درخواست کردی۔

زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے اضافی میچز کی درخواست کردی، ذرائع کے مطابق کرکٹ زمبابوے نے شیڈول میچز کے علاوہ پریکٹس کے لئے اضافی میچزکھیلنے کی درخواست کی ہے،پی سی بی کا زمباوے کرکٹ کی درخواست پر غور جاری ہے۔
واضح رہے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی اکتوبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے ،زمبابوے ٹیم پاکستان آکر دو ہفتے کا قرنطینہ کرے گی، پاکستان اور زمباوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

قبل ازیں  زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی حکومت سےاجازت مانگ لی، وائٹ بال کرکٹ کے لیے زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کےمطابق ہونےکا امکان ہے،ترجمان زمبابوے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے حکومتی جواب کا انتظار کر رہے ہیں،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز شیڈول کےمطابق ہونے کے لیے پرامید ہے، پی سی بی زمبابوے اور پی ایس ایل فائیو کے ملتوی شدہ میچز کے لیے بائیو سیکیورماحول کے انتظامات کرنے میں مصروف ہے،ونڈو خالی ہونے کی وجہ سے سیریز اکتوبر میں بھی ہونے کا امکان ہے۔

پی سی بی زمبابوے کے خلاف سیریز کےبعد نومبر میں پی ایس ایل کے مقابلے کرانے کے لیے کوشاں ہے،پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان نومبر میں تین ون ڈے اورتین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer