وسیم اکرم کے مختلف چینلز پر انٹرویوز میں مسلسل تنقید پر بورڈ حکام نالاں

وسیم اکرم کے مختلف چینلز پر انٹرویوز میں مسلسل تنقید پر بورڈ حکام نالاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ(حافظ شہبازعلی) پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم کے بڑھتے ہوئے اختیارات بورڈ حکام کے لئے درد سر بن گئے ہیں ۔ وسیم اکرم کی کمنٹری اور مختلف چینلز پر انٹرویوز میں مسلسل تنقید پر بورڈ حکام نالاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کا کمنٹری کرنا اور بغیر اجازت انٹرویوز دینا پی سی بی ایتھکس کوڈ کی خلاف ورزی ہے بطور ممبر کرکٹ کمیٹی وسیم اکرم کی اظہر علی کی طرز قیادت پر تنقید پر کمیٹی اراکین نالاں ہیں، وسیم اکرم سب کمیٹی کے چیئرمین ہوتے ہوئے ڈفیکٹو چیئرمین کا کردار ادا کر ر ہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلسل تنقید پر ٹیم انتظامیہ کے اراکین بھی خفا ہیں، ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے اپنی ویڈیو لنک کانفرنس میں دوٹوک انداز میں کہا کہ بورڈ ان کے ساتھ ہے، کرکٹ کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے بعد ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے کر تجاویز چیئرمین کو دینی ہیں۔ وسیم اکرم کی دوران سیریز تنقید سے کرکٹ کمیٹی کی رپورٹ متنازعہ ہوجائے گی، وسیم اکرم کے علاوہ کرکٹ کمیٹی کے دیگر اراکین بالکل خاموش ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کی تقرریوں میں بھی وسیم اکرم کی رائے کو اہمیت دی گئی، عبدالرزاق، محمد زاہد ، وسیم اکرم کے قریبی لوگوں میں شامل ہیں، کرکٹ بورڈ کے اہم آفیشلز بھی وسیم اکرم کے بیانات پر ناراض ہیں۔گورننگ بورڈ اراکین آئندہ اجلاس میں وسیم اکرم کی ایتھکس کوڈ کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer