ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کا بڑا فیصلہ، اساتذہ کی شامت آگئی

محکمہ سکول ایجوکیشن کا بڑا فیصلہ، اساتذہ کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) محکمہ سکول ایجوکیشن کے ہیومین ریسورسز مینجمنٹ سسٹم میں پروفائل اپ ڈیٹ نہ کرنے والے چالیس ہزار اساتذہ کو اب جرمانے ہوں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے حکمت عملی تیار کرلی اور فہرستں بنانا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت پہلی بار سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لئے ہیومین ریسورسز مینجمنٹ سسٹم لائی ہے، جس میں اساتذہ اپنی سروس کے متعلق تمام تر تفصیلات اپ ڈیٹ کرکے اپنی پروفائل بنائیں گے جس سے مستقبل میں اساتذہ کی ترقیاں، تنزلی اور اساتذہ کی کارکردگی کے نتائج اس سسٹم میں ہوں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب تک چالیس ہزار ایسے اساتذہ ہیں جو ابھی تک اپنی پروفائل اپ ڈیٹ نہیں کرسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے یہ حکمت عملی بنائی ہے کہ ان اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پروفائل اپ ڈیٹ نہ کرنے والے اساتذہ کی فہرستیں بنانا شروع کردی ہیں۔  ذرائع کے مطابق اساتذہ کو متعدد بار آگاہ بھی کیا گیا جس کے باوجود ابھی تک 40 ہزار اساتذہ اپنا ڈیٹا آن لائن نہیں دے سکے۔