ملک رحمان: پشاور میں تاریخی تقرری خواجہ سرا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی صوبیہ خان “بیبو” اہم عہدے پر فائز ہو گئیں۔
پشاور میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں خواجہ سرا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی صوبیہ خان جو “بیبو” کے نام سے معروف ہیں کو خیبر پختونخوا کے محکمہ جیل خانہ جات میں بطور وارڈن تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس تقرری کے ساتھ وہ صوبے کے اس حساس اور نظم و ضبط کے حامل ادارے میں خدمات انجام دینے والی پہلی خواجہ سرا بن گئی ہیں۔