ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِاعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیدونگ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیرِاعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیدونگ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیدونگ کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

وزیرِاعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ چین کے ساتھ آل ویدر اسٹریٹیجک شراکت داری پر پاکستان کو فخر ہے۔ 

اس موقع پر پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ساتھ ہی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

چین کی جانب سے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کا اعتراف کیا گیا۔ چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔

اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں وزیرِاعظم کے ہمراہ موجود تھے۔