ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نوجوانوں کیلئے ملک کی خدمت کا سنہری موقع، ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوجوانوں کو ایف آئی اے میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔

 نوجوانوں کیلئے ملک کی خدمت کا سنہری موقع، ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نوجوانوں کو ایف آئی اے میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے،  ایف آئی اے میں ملک بھر میں 1,394 آسامیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ 

نوجوانوں کے لیے ملک کی خدمت کا سنہری موقع سامنے آگیا، ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھرتیوں میں صرف میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی سفارش یا اثر و رسوخ کی کوشش پر فوری نااہلی کی وارننگ دی گئی ہے۔ 

محسن نقوی کی جانب سے محنتی اور باصلاحیت نوجوانوں کو ایف آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

آن لائن درخواست جمع کرانے کے لیے ویب سائٹ  npftas.pk کا وزٹ کریں۔