ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا موسم گرم و خشک، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا

لاہور کا موسم گرم و خشک، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:باغوں کے شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، جہاں آج موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ دن بھر ہواؤں کی رفتار 3 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

مزید برآں ،شہر کا مطلع صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب فضائی آلودگی نے بھی خطرناک حد اختیار کر لی ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 381 ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے ماہرین صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دے رہے ہیں۔ ڈی ایچ اے فیز 6 میں بھی آلودگی کی سطح 381 ریکارڈ ہوئی، جبکہ برکی روڈ پر 312، گلبرگ تھری میں 302 اور بیدیاں روڈ پر 278 تک پہنچ گئی۔

ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ خاص طور پر دوپہر 11 بجے سے 2 بجے کے درمیان غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔