ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیر میں ٹیررزم پر پاکستان کی تشویش

کشمیر میں ٹیررزم پر پاکستان کی تشویش
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : مقبوضہ کشمیر مین اننت ناگ ضلع کے گاؤں پہلگام میں سیاحوں پر  فائرنگ کے واقعے پر پاکستانی دفتر خارجہ  نے  کہا ہے کہ  پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش رکھتا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہے۔

 پہلگام میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے نے پوری وادی کو لرزا کر رکھ دیا، بائیسارن میڈوز میں اچانک مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے، جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کی دوپہر تقریباً 2:30 بجے پیش آیا اور جائے وقوعہ پر پانچ منٹ تک گولیاں چلتی رہیں۔

 دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے  آج اس حملے پر پاکستان کی طرف سے رسمی تعزیت کی اور حملے میں انسانی جانوں کے زیاں پر گہری تشویش ظاہر کی۔

اس حملے کے فوراً ہی بعد غالباً صرف پانچ منٹ مین ہی سوشل پلیت فارم پر پاکستان کو اس حملہ مین ملوث قرار دے دیا گیا تھا جب کہ حملے کے بعد بھارتی فوج اور پولیس تاخیر سے پہنچیں حملہ آور کون ہیں، کہاں چلے گئے، اب تک بھارت کی ریاست کے ادارے اس پر خاموش ہین لیکن میڈیا ور سوشل میڈیا میں انتیلی جنس ایجنسیوں کے بٹھائے ہوئے لوگ مسلسل بلا ثبوت پاکستان کو ملوث قرار دے رہے ہیں۔ 

انڈیا کے بعض چینلز نے دعویٰ کیا کہ حملے میں مذہبی رنگ دیا گیا اور غیر ہندو سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا۔  جبکہ کشمیر کے کسی نام نہاد مزاحمتی فرنٹ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

 فالس فلیگ آپریشن — پرانا بھارتی ہتھکنڈہ
پاکستان میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیا ہے تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال سے ہٹائی جا سکے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا جب امریکی نائب صدر کا وفد بھارت کے دورے پر ہے۔  یہ صرف ایک اتفاق نہیں ہو سکتا۔

 سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اس حملے کے بعد کل منگل کے روز  کہا  کہ بھارت بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کرتا ہے جبکہ بھارتی ایجنسیاں خود ایسے حملوں میں ملوث رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ جدوجہدِ کشمیر کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔

 سوشل میڈیا پر بھارت کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب

 پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ ایکس میں  ”IndianFalseFlag“ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے اور ہزاروں صارفین بھارتی بیانیے کو چیلنج کر رہے ہیں۔

 وادی میں خوف، نئی کشیدگی

 پہلگام کا علاقہ جو سیاحوں کے لیے ’منی سوئٹزرلینڈ‘ کے طور پر مشہور ہے، اب خوف اور بے یقینی کی فضا میں ڈوبا ہوا ہے۔ حملے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے میں نام نہاد آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا سعودی عرب کا دورہ مختصر کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ کو  سری نگر روانہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت کی حکومت ظاہر تو یہ کر رہی ہے کہ وہ اس حملے کے بعد کچھ کر رہی ہے لیکن اب تک سامنے آنے والی ھقیقت یہ ہے کہ بھارت کی حکومت کچھ نہیں کر رہی۔