ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 849 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

لاہور میں 849 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے مزید 837 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 10513  ہوگئی جبکہ 212 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پنجاب میں کورونا کے  مریضوں کےاعدادو شمار جاری کیے جس کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 4706 مریض ہیں،  کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں کل 56 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 790 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، 17 مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

لاہور میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 849 کنفرم مریض ہیں، روالپنڈی میں 195، جہلم میں 37، اٹک میں 14، چکوال میں 4، گجرانوالہ میں 115، سیالکوٹ میں 85، نارووال میں5، گجرات میں 166، حافظ آباد میں 12، منڈی بہاؤ الدین میں 12، ملتان میں 39، وہاڑی میں 35،  شیخوپورہ میں 19، قصور میں 51، فیصل آباد میں 52، چنیوٹ میں 11، جھنگ میں 36، رحیم یار خان میں62، سرگودھا میں 31، میانوالی میں 12، خوشاب میں4، بہاولنگر میں 8، بہاولپور میں 11، لودھراں میں 3، ڈی جی خان میں 21، پاکپتن میں 4، ٹی ٹی ایس میں 7 ، خانیوال میں 3 اور ننکانہ صاحب، اوکاڑہ1، 1کورونا کے کنفرم مریض ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 24 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں  کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ ہے ، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 31 واں روز ہے،  تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز،  سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، ؂پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے،کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer