ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کا موسم گرم،بارش ہو گی یا نہیں؟ اہم پیشگوئی

شہر کا موسم گرم،بارش ہو گی یا نہیں؟ اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ :صبح سویرے سورج کے وار ،شہر کا موسم گرم،موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج بھی شہر کا موسم گرم رہے گا، شہرمیں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرےنمبرپرآگیا۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح170ریکارڈ کی گئی ۔
دوسری جانب کراچی شہر کا موسم آج ابر آلود اور کچھ مقامات پر بوندا باندی کی پیشگوئی  کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم  شہر قائد میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 7 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔