سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کا واقعہ، بی جے پی اراکین کے اوسان خطا ہوگئے

 سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کا واقعہ، بی جے پی اراکین کے اوسان خطا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے واقعہ نے بی جے پی کے اراکین کے اوسان خطا کر ڈالے۔ 

تفصیلات کے مطابق لوک سبھا کے اجلاس کے دوران انتہاء  پسند ہندو جماعت بی جے پی کے رکن رامیش بدھوری نے غصہ بھارتی مسلمان رکن دانش علی پر نکالنا شروع کردیا، رامیش بدھوری نے اجلاس کے دوران مسلمان رکن دانش علی کیخلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی۔ 

اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران رامیش بدھوری نے مسلمان رکن کو”دہشتگرد اور ملا ں،ملاں“ کہہ کر مخاطب کرتے رہے، خطاب کے دوران رامیش بدھوری نے مسلمان رکن کو غلیظ گالیاں بھی نکالی۔ 

رامیش بدھوری کے ساتھ بیٹھے ایک اور ہندو رکن اپنے ساتھی کو روکنے کی بجائے مسکراتے رہے۔ سپیکر لوک سبھا نے بھی انہیں غلیظ زبان استعمال کرنے سے روکنے کی بجائے مسلمان رکن دانش علی کو زبردستی بیٹھنے کا اشارہ کرتے رہے۔ 

واضح رہے کہ انتہاء پسندو ہندو رکن کی جانب سے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی لوک سبھا کے اجلاسوں میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کے دوران غلیظ زبان استعمال کی جاتی رہی ہے۔