’نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ‘

’نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

لندن میں ن لیگ کی اہم بیٹھک جاری ہے اور شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات کیلئے حسن نواز کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔اس دوران میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے مشورے کیلئے بلایا اس لیے آیا ہوں، گوجرانوالا میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ گوجرانوالا گیا ہوں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے فقید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer