آج موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیا ت کی اہم پیشگوئی

Weather Update
کیپشن: Weather Update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں سورج اپنی کرنیں بکھیرنے لگا آج دن بھر کبھی بادل تو کبھی سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے بھی 30 فیصد امکانات ہیں جبکہ سورج کی تیز کرنوں نے شہر کا درجہ حرار ت بڑھا دیا۔آج دن بھر بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں 30فیصد بارش کے امکانات ہیں ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈکیا گیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 24ڈگری رہے گااورہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈکیا گی۔
شہر میں آلودگی کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈشہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 152 ریکارڈ،کوٹ لکھپت 172،پنجاب یونیورسٹی میں انڈیکس 168ریکارڈ،مرتب علی روڈ 164،اقبال ٹاؤن میں انڈیکس 164ریکارڈجبکہ جوہر ٹاؤن 163اور انارکلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 158ریکارڈ کی گئی ۔