ڈینگی سے 20 ہلاکتیں، ن لیگ نے وائٹ پیپر جاری کردیا

ڈینگی سے 20 ہلاکتیں، ن لیگ نے وائٹ پیپر جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمرا سلم) مسلم لیگ (ن) نے ڈینگی کی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کردیا، وائٹ پیپرکے مطابق رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 8ہزار 388تک پہنچ گئی ہے، ڈینگی کی وجہ سے اب تک 20کے قریب ہلاکتیں ہو چکیں۔

یکم جنوری سے 20 ستمبر تک پنجاب میں ڈینگی کے 1933 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈسکہ، میانوالی، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں،  لاہور میں ڈینگی کے رجسٹرڈ مریض 60 ہو گئے ہیں جبکہ لاہور میں 40 ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔

وائٹ پیپرمیں کہا گیا ہے کہ یکم دسمبر 2018ء سے ریگولیشن غیر فعال تھیں محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے کابینہ سے منظوری کیلئے تیارسمری کو دبائے رکھا اور 6 ماہ کی تاخیر سے حکومت نے ریگولیشنز کو نافذ کیا۔

وائٹ پیپر میں کہا گیاہے کہ ڈینگی ورکرز کو پولیو سرگرمیوں میں لگا دیا جاتا ہے یا دوسرا وہ جعلی ڈیٹا حکام کو دیتی رہی ہیں، جعلی ڈیٹاکی تصدیق سپیشل برانچ کی رپورٹ نے خود کر دی ، جب برسات کا موسم تھا تب محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر سویا رہا اب جاگنے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer