مضر صحت انجکشن کی مارکیٹ میں دھڑلے سے فروخت جاری

مضر صحت انجکشن کی مارکیٹ میں دھڑلے سے فروخت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجو د غیر معیاری اور مضر صحت انجکشن کی فروخت جاری ، محکمہ لائیو سٹاک نے آنکھیں موند لیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اضافی دودھ کے حصول کیلئے استعمال کئے جانے والے ’ آکسی ٹوسنانجکشن کی فروخت پر سپریم کورٹ نے پابندی لگا کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود یہ انجکشن میڈیکل سٹورز پر بغیر کسی خوف کے فروخت ہو رہا ہے اور گوالے بھی اس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، شہری بھی خالص دودھ تک رسائی نہ ہونے کے باعث ملاوٹی دودھ پینے پر مجبور ہیں،شہروں میں داخل ہونے والے ملاوٹی دودھ کیخلاف متعلقہ محکمے کارروائی کررہے ہیں لیکن باڑوں سے نکلنے والے مصنوعی دودھ کی روک تھام پر خاص توجہ نہیں دی جا رہی اور گائے بھینسوں سے غیر فطری طور پر انجکشن لگا کر دودھ حاصل کیا جا رہا ہے جودیکھنے میں دودھ تو ہے لیکن وٹامنز اور غذائیت کے بغیرہے۔
علاوہ ازیں طبی ماہرین کے مطابق بچوں خصوصا بچیوں کو درپیش ہارمونز کے مسائل کی اصل وجہ خالص اشیاءباالخصوص خالص دودھ کی عدم دستیابی ہے، اس صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو صحت مند دماغ اور جسم دونوں ہی معاشرے سے ختم ہوجائیں گے،جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔