ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کے اسٹیلتھ بمبار طیارے کی پہلی پرواز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

چین کے اسٹیلتھ بمبار طیارے کی پہلی پرواز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چین کے ایک نئے اسٹیلتھ فلائنگ وِنگ ڈرون کو پہلی بار پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، اس ڈرون کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر نیکسٹ جنریشن بمبار طیارہ ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ بڑا اسٹیلتھ ’کرینکڈ کائٹ‘ ڈرون ہے جسے غیر رسمی طور پر GJ-X کہا جا رہا ہے۔ اس ڈرون کی ویڈیو 19 اکتوبر سے چینی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل چین کی مالان ائیربیس پر لی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں بھی ایک ایسے ہی طیارے کو دیکھا گیا تھا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حالیہ دنوں میں  نظر آنے والا طیارہ  وہی طیارہ ہے  یا اسی ڈیزائن سے مشابہ ہے۔

چینی میڈیا نے ایک دفاعی ویب سائٹ  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  مالان بیس پر موجود طیارے کے پروں کا پھیلاؤ (وِنگ اسپین) تقریباً 42 میٹر ہے جو اس سائز کے بغیر پائلٹ  اسٹیلتھ طیاروں میں بہت کم دیکھا گیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ سائز امریکی اسٹیلتھ اسٹریٹیجک بمبار طیارے  B-21 Raider کے برابر ہےجو اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے۔

نئے چینی ڈرون کا اصل مقصد تاحال واضح نہیں، تاہم کچھ عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ (UCAV) ہے جو جارحانہ کارروائیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ یہ ایک بغیر پائلٹ کا اسٹیلتھ بمبار طیارہ ہے۔

چینی فوجی تجزیہ کار چَین شی نے گزشتہ ماہ شینژن ٹی وی پر کہا تھا کہ مالان بیس پر دیکھا جانے والا یہ طیارہ ’درمیانے فاصلے کا اسٹریٹیجک بمبار‘ طیارہ معلوم ہوتا ہے۔