ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلسل چوبیس گھنٹے بارش؛ تعلیمی ادارے بند، فلائٹ شیڈول برباد، شہر اربن فلڈنگ کی زد میں

Chanai Urban Flooding, City42, Tamal Nadu rain disaster, City42, Red Alert, Weather forecast, Orange Alert, Monsoon 2025, Bay of Bangal low pressure, Weather update, Mumbai rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شدید بارش کے سبب سکول اور کالج بند کرنا پڑ گئے، پروازوں کا شیڈول تہس نہس ہو گیا اور وسیع علاقہ میں ریڈ الرٹ جاری ہو گیا۔   گردابی طوفان کا خطرہ بھی لاحق ہو گیا۔ چوبیس گھنٹے سے مسلسل برس رہی بارش مزید 24 گھنٹے برسنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔  
پڑوسی ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں آج شدید بارش نے زندگی کا نظام درہم برہم کر ڈالا۔ چنئی کے مشہور مرینا بیچ پر بھی موسم کافی خراب ہے اور شمال مشرقی مون سون کی شدت کے سبب ساحل پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں، یہاں گردابی طوفان کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ 
 
اس سال مون سون بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں مین تباہ کن ثابت ہوئی۔ پاکستان مین تو مون سون کی بارشیں دو ہفتے ہوئے،  تھم چکی ہیں  لیکن ندوستان کی کچھ ریاستوں میں اب بھی بارش کا قہر جاری ہے۔

چنئی میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

تمل ناڈو اور پڈوچیری میں کل منگل کے روز سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ 24 گھنٹے سے مسلسل ہو رہی شدید بارش کے سبب تمل ناڈو کے کئی شہروں میں حالات کافی بگڑ گئے ہیں۔ چنئی میں سکولوں، کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔

فلائٹ شیدول تہس نہس ہو گیا

چنئی کے مصروف ائیر پورٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  مسلسل بارش کے دوران کچھ فلائٹس معمولی کے مطباق روانہ ہو سکیں، بیشتر فلائٹس لیٹ ہوئیں، اب  کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ انڈیا کے میٹ ڈیپارٹمنٹ (محکمہ موسمیات)کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں ہے اور اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارش کے بعد گردابی طوفان کا خطرہ
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ جنوبی خلیج بنگال میں ایک گردابی طوفان آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اس طوفان کے مغرب-شمال-مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی بدھ کو شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں سے دور جنوب-مغرب اور اس سے متصل مغربی وسطی خلیج بنگال کے اوپر ایک دباؤ علاقہ میں مرتکز ہونے کی امید ہے۔

بہت سے ضلعوں میں ریڈ الرٹ، چنئی میں اورنج الرٹ!

محکمہ موسمیات کی جانب سے ساحلی تمل ناڈو کے کئی اضلاع جیسے ولوپورم، کڈڈالور، مائیلادوتھورائی، ناگاپٹنم، ترووالور، تنجاور، پڈوکوٹائی اور رامناتھ پورم کے لیے شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ ریاست تمل ناڈ کے دارالحکومت چنئی کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیلم، تروچیراپلی، ویلور، تروپتر، دھرما پوری اور پڈوکوٹائی اضلاع میں الگ الگ مقامات پر بھی بارش ہونے کی فورکاسٹ ہے۔

مسلسل بارش سے اربن فلڈ آگیا

مسلسل 24 گھنٹہ ہونے والی شدید بارش کے سبب راجدھانی چنئی سمیت ریاست کے کئی علاقے زیر آب ہو گئے ہیں، جس کے سبب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس درمیان چنئی کے مشہور مرینا بیچ پر بھی موسم کافی خراب ہے اور شمال مشرقی مانسون کی شدت کے سبب ساحل پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں، یہاں گردابی طوفان کا خطرہ بنا ہوا ہے۔

ممبئی کے حالات بھی مخدوش

دوسری جانب ممبئی میں بھی منگل سے مسلسل شدید بارش جاری ہے اور اگلے 3 دنوں تک ہلکی اور درمیانی بارش ہونے کی امید ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی اور ٹھانے اضلاع میں جمعرات سے ہفتہ تک 3 دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی امید ہے۔ اس دوران گرج کے ساتھ چھینٹے بھی پڑ سکتے ہیں۔

جنوبی کونکن کے رتناگیری میں ہفتہ تک اور سندھودرگ ضلع میں  جمعہ تک یلو الرٹ جاری کیا گیا۔ رائے گڑھ ضلع میں بدھ کو ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی امید ہے۔