ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی نے کمپیوٹر سائنس کا نصاب تبدیل کر دیا

ایچ ای سی نے کمپیوٹر سائنس کا نصاب تبدیل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے کمپیوٹر سائنس کے نصاب میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا نصاب 2025 متعارف کروا دیا۔

نیا نصاب برٹش کونسل، مختلف وزارتوں، تعلیمی اداروں اور صنعت کے شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق نیا نصاب عالمی معیار اور جدید مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ شدہ نصاب میں 14 مضامین شامل ہیں جن میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا سائنس، سائبر سیکیورٹی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے جدید شعبے شامل ہیں۔

نصاب میں پیشہ ورانہ سرٹیفکیشن اور صنعت سے منسلک فائنل پروجیکٹس کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ طلبا عملی طور پر صنعت کے تقاضوں کے مطابق مہارت حاصل کر سکیں۔

ایچ ای سی حکام کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں صنعت کے لیے تیار کمپیوٹنگ گریجویٹس تیار کرنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔