ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچے کی اوپن ہارٹ سرجری، شہری کی کال پر راولپنڈی پولیس خون دینے پہنچ گئی

بچے کی اوپن ہارٹ سرجری، شہری کی کال پر راولپنڈی پولیس خون دینے پہنچ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے شہری نے 15 پر کال کر دی جس پر راولپنڈی پولیس خون دینے اسپتال پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک سالہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے اسکے والد نے کال کی تھی، اطلاع موصول ہونے پر راولپنڈی پولیس کے افسران خون عطیہ کرنے اسپتال پہنچے تھے۔

بچے کا آج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن ہے۔ سرگودھا کا رہائشی شہری راولپنڈی میں خون کی اشد ضرورت پر پریشان تھا۔

شہری نے پنجاب پولیس اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی پولیس کے افسران نے بچے کے آپریشن کے لیے مجموعی طور پر 4 خون کی بوتلیں عطیہ کیں۔

Ansa Awais

Content Writer