سکولوں کو تالا لگانے نہیں دیں گے،تمام اساتذہ رہا کر دیئے، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Schools, Hospitals, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام اساتذہ رہا ہوچکے ہیں۔کسی کو تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پنجاب کے 100ہسپتالوں کی تعمیر نو  31 جنوری تک مکمل کریں گے۔ نواز شریف کو خصوصی سکیورٹی نہیں دی، زمان پارک بھی جیمرز  اور سکیورٹی اہلکاربھیجے رہے  تھے۔

 اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ صرف نوازشریف کو ہی نہیں دیگر کو بھی سکیورٹی دی جاتی ہے۔ پولیس ایس او پیز کے مطابق سب رہنماؤں کو سکیورٹی مل رہی ہے۔

محسن نقوی  نے کہا کہ زمان پار ک میں بھی سکیورٹی اورجیمر وغیرہ جارہے تھے۔  پی ٹی آئی کے چیئرمین کو بھی برابر سکیورٹی مل رہی تھی۔

پنجاب میں احتجاج جے نام پر اسکلوں کو تالے لگانے اور طلبہ کو بھی مشتعل کر کے نام نہاد احتجاج میں شامل کرنے کے حوالے سے سوالات کے جواب مین محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہے تو میں بھی شامل ہوجاتا ہوں لیکن طلباء کو شامل کرنا غلط ہے۔پورے پنجاب میں سکول بند کرانا اوربچوں کوآگے لانا بالکل درست نہیں۔ 

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کی بات بالکل جھوٹی ہے۔ 5 یا 50روپے سے بڑھا کر  50ہزار فیس ہکر دیئے جانے کی بات بالکل غلط ہے۔

محسن نقوی  نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ جرنلسٹوں کو اچھی چیز دے کرجاؤں گا۔کوشش ہے کہ جرنلسٹوں کی دعائیں لوں۔
اپنی حکومت کے غیر معمولی سرگرمی کے ساتھ کام کرنے کے ھوالے سےمحسن نقوی نے کہا کہ صرف میں ہی نہیں، وزراء اور چیف سیکرٹری بھی دورے کررہے ہیں۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو  کام ہوئے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح عوام کی فلاح وبہبود ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل دیقینی بنائیں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ   پنجاب بھر کے 100ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت کا کام 31جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔ 
750تھانوں میں بہتری کے لئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ حکومت عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ جنرل ہسپتال کی بلڈنگ کے مختلف حصوں پر کام جاری ہے۔

محسن نقوی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ راوی پل پر ایل ڈی اے کی پوری ٹیم لگی ہوئی ہے۔