پنجاب یونیورسٹی کے قریب پولیس مقابلہ، لڑکی جاں بحق

پنجاب یونیورسٹی کے قریب پولیس مقابلہ، لڑکی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب یونیورسٹی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، ڈولفن فورس نے تین ڈاکو گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں مسلح ڈاکوؤں نے سمن آباد ملت پارک میں یکے بعد دیگرے وارداتیں کیں، ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے کہ اس دوران پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈولفن فورس اور پولیس ریسانس یونٹ کا ڈاکووَں سے آمنا سامنا ہو گیا ، جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کی زد میں آکر راہگیر لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ ڈولفن فورس کی طرف سے کارروائی کے نتیجے میں ڈاکوؤں کو زندہ گرفتار کرلیا گیا،  حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن کی طرف سے بھی فائرنگ میں لڑکی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی، بائیس سالہ لڑکی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ لڑکی کو کس کی گولی لگی اس بات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ممکن ہوگا۔

ترجمان یاسین بٹ کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار ڈاکو پہلے سے جرائم ریکارڈ یافتہ نکلے ہیں۔ گرفتار ملزمان پر پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکو واقعہ کی تحقیقات اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دے دیا ہے۔آئی پنجاب نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ڈی آئی جی آپریشنز تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد بھجوائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer