سٹی 42 : سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کو ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ یہ خارجی متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آپریشن میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےبہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا گیا۔
خارجی دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور نقل و حرکت کو سختی سے محدود کیا جا رہا ہے، علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں تیز کر دی گئیں، ساتھ ہی کلیئرنس و سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
“عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم، غیرملکی سپانسرڈ ہشتگردی کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔