ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عرب امارات:ملازمین کی موجیں،قومی دن کے موقع پر 5 دن کی چھٹیاں  

عرب امارات:ملازمین کی موجیں،قومی دن کے موقع پر 5 دن کی چھٹیاں  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر ملازمین پانچ روزہ چھٹیوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں، جس سے ملک بھر میں جشن و تقریبات کا ماحول مزید خوشگوار ہو جائے گا۔

یو اے ای کا 54واں نیشنل ڈے منگل 2 دسمبر کو منایا جائے گا، جبکہ قانون کے مطابق ہر سال 2 اور 3 دسمبر کو سرکاری تعطیل دی جاتی ہے۔

 قانون یہ بھی اجازت دیتا ہے کہ سرکاری تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کیا جا سکے تاکہ شہریوں کو زیادہ آرام کا موقع ملے۔ اس بنیاد پر امکان ہے کہ پیر یکم دسمبر کی چھٹی بھی شامل ہو جائے یا 3 دسمبر کی تعطیل پیر کو منتقل کر دی جائے۔

 اگر یکم دسمبر کو اضافی چھٹی دے دی گئی تو ویک اینڈ کے ساتھ ملا کر 5 روزہ تعطیلات ممکن ہوں گی، جبکہ زیادہ امکان 4 روزہ وقفے کا ہے جس میں 3 دسمبر کی چھٹی پیر کو منتقل ہو جائے گی۔

نئے پبلک ہالیڈے قانون کے تحت عید کی علاوہ تمام سرکاری تعطیلات کو پہلے سے متعین کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ رواں برس نئے اسلامی سال کی چھٹی کو ایک ہفتہ پہلے جمعہ کے دن مقرر کیا گیا تھا تاکہ شہری بہتر منصوبہ بندی کر سکیں۔

 نیشنل ڈے کے فوراً بعد 30 نومبر کو یومِ شہداء آتا ہے، جب عام طور پر سرکاری تعطیل نہیں ہوتی، تاہم قانون کے مطابق اماراتی حکومتیں ضرورت پڑنے پر اضافی تعطیل کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔ اگر ایسا کیا گیا تو ممکن ہے کہ یومِ شہداء بھی طویل ویک اینڈ کا حصہ بن جائے۔

یاد رہے کہ ہر سال 2 دسمبر کو تمام امارات کے حکمرانوں کی شرکت سے شاندار سرکاری تقریب منعقد کی جاتی ہے، جو سال کی سب سے بڑی قومی تقریبات میں شمار ہوتی ہے۔