پاکستان کے ریٹائرڈ ائیرمارشل عاصم سلیمان نے بتایا ہے کہ دبئی ائیر شو میں گرنے والے بھارتی فضائیہ کے تیجس طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات تھیں۔ اس میک کے جہاز کے اندر پہلے بھی پرابلم رپورٹ ہو چکا تھا۔ اس جہاز کے بنانے والے ادارہ کے متعلق انڈین ائیر فورس کے سربراہ خود بتا چکے ہیں کہ وہ میعاری کام نہیں کر رہی۔
ائیرمارشل عاصم سلیمان نے ایک نیوز چینل کے شو میں بھارتی طیارہ عین دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں کریش ہونے کے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا، ٹیکنیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے ، ایسے حادثوں کے بعد بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
قومی سلامتی امور کے سینئیر ایکسپرٹ سید محمد علی نے کہا کہ طیارہ گرنے سے فضائی قوت کے طور پر بھارت کو شدید دھچکا لگا ہے ۔
بھارتی فضائیہ کے پاس، وسائل اور افرادی قوت کی کمی نہیں، لیکن اس کے 100 سے زائد طیارے گر چکے ہیں ۔
کل جمعہ کی دوپہر دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تو اس منظر کی لائیو کوریج ہو رہی تھی۔ اس طہارہ کو گرتے دیکھ کر سب سے شدید صدمہ بھارت کے عوام کو ہوا جنہیں یہ بتایا جا رہا تھا کہ بھارت طیارہ سازی کی صنعت میں پاکستان سے پیچھے نہیں۔ اس ہی ائیر شو میں پاکستان کے طیاروں کو خصوصی توجہ ملی۔
تیجس کے کریش کے دوران اس کا پائلٹ جہاز کو چھوڑ نہیں سکا اور اس کے ساتھ زمین پر گرا، طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ بعد میں بھارتی ائیرفورس نے پائلٹ کے فوت ہونے کی تصدیق کردی۔