اے ڈی اے اور اے ڈی سی کے عارضی امتحانات کا شیڈول جاری

 اے ڈی اے اور اے ڈی سی کے عارضی امتحانات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی یونیورسٹی نے اے ڈی اے اور اے ڈی سی کے عارضی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کے پارٹ ون کے امتحان کا شیڈول جاری کردیا گیا، اس کے علاوہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس ریگولر اور پراویٹ 2023 کے امتحان کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔

اے ڈی اے کا پہلا پرچہ 28 نومبر 2023 کو منعقد ہوگا، جبکہ اے ڈی سی کا پہلا پرچہ 11 دسمبر 2023 کو منعقد ہوگا۔ امتحانات 28 نومبر 2023 سے 14دسمبر 2023 تک جاری رہے گے۔