شیر بلی نکلا، عوام نے مہنگائی لیگ کا اصل چہرہ دیکھ لیا، بلاول بھٹو کا دِیر بالا میں خطاب

Bilawal Bhutto speech at Dir Bala, Dir Bala, PPP, Peoples Party Dir Bala Jalsa, PMLN, Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیر تو بلی نکلا ہے، عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا ہے،  نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔

دیربالا میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو ارادہ تھا کہ اس اتحاد سے ملکی مسائل کا مقابلہ کریں، لیکن ایک کے بعد ایک وزیر ہونے کے باوجود معاشی حالات بدتر ہوتے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ عوام موقع دیں، پختونخوا اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ  مشکلات سے نکلنے کیلئے پرانی سیاست کو چھوڑنا پڑے گا، اگر مسئلہ ہے تو ہمارے سیاست دانوں کی آپس کی لڑائی کا مسئلہ ہے، ہمارے بزرگ سیاست دانوں کی انا کا مسئلہ ہے، سیاسی مخالفتیں دشمنیوں میں بدل چکی ہیں، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔