لانچ سے قبل آئی فون 15 کا ڈیزائن لیک

IPhone 15 design leaked
کیپشن: IPhone 15 design leaked
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے نئےآئی فون 15 کا ڈیزائن لیک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی آئی فون 14 کے بعد آئی فون 15 لانچ کرنے جارہی ہے جس کی لانچ سے قبل ہی اس ماڈل کا ڈیزائن لیک ہوگیا، اب  ایپل نیکسٹ جنریشن کے آئی فون ماڈل کے لیے ڈیزائن میں ایک اہم تبدیلی پر غور کرے گا، آئی فون 15 کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آئی فون 14 لائن اپ کی طرح فلیٹ کی بجائے پیچھے کی طرف مڑے ہوئے سائیڈ بیزل کے ساتھ آئے گا۔

آئی فون 15 کے ساتھ سٹین لیس سٹیل کی بجائے ٹائٹینیم کا بھی استعمال کر سکتا ہے، آئندہ سیریز میں پرو ماڈلز ٹائٹینیم فریم ہوسکتے ہیں جبکہ آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس سٹین لیس سٹیل کے فریم حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹوئٹر پر Tipster ShrimpApplePro نامی ہینڈل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ آئی فون 15 ایک نیا بارڈر ڈیزائن اپنا سکتا ہے، آئندہ ہینڈ سیٹ کے پچھلے کناروں کے سرے آئی فون 12، آئی فون 13 اور آئی فون 14 ماڈلز کے مربع کناروں کے بجائے خم دار ہوں گے۔