نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ

نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نواز شریف کی شہباز شریف سے گفتگو، کوٹ لکھپت جیل میں قید شہباز شریف سے ٹیلی فون پر نواز شریف کی گفتگو ہوئی، والدہ کی وفات پر اور بعد کی صورتحال پر گفتگو کی گئی حمزہ شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے گفتگو کی.

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ والدہ کے انتقال پر دونوں بھائی غمگین ہو گئے،مشاورت کے بعد شہباز شریف کی پے رول کی درخواست دی جائے گی جس دن جنازہ ہے اس سے ایک دن پہلے پے رول شروع ہو، پنجاب حکومت کو پے رول کے لیے درخواست دی جائے گی جبکہ جسد خاکی پاکستان آنے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں، شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

لیگی رہنما عطاالله تارڑ نے شہباز شریف کی نواز شریف سے فون پر بات کروائی گئی شہباز شریف آبدیدہ تھے اجازت کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو اکٹھا کیا ، کلثوم نواز کے انتقال پر بڑے میاں صاحب جیل میں تھے پے رول کے حوالے سے حکومت کو درخواست دی جائے گی جب والدہ کا جسد خاکی پاکستان آئے اس سے ایک روز قبل پے رول شروع ہو۔

جہاں کلثوم نواز کا جنازہ ادا کیا گیا وہاں نماز جنازہ ادا کیا جائے گا جسد خاکی پاکستان آنے میں دو سے تین روز کے سکتے ہیں جیسے ہیں جسد خاکی کے پاکستان آنے کا کنفرم ہو گا اس کے بعد ہی پرول کی درخواست دی جائے گی دونوں بھائی خاصے جزباتی تھے یہ بات بھی ہوئی جب والد کا انتقال ہوا تو دونوں بھائی شرکت نہیں کر سکتے تھے نواز شریف کے پاکستان آنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی کوشش ہو گی کہ 14 روز کا پےرول دیا جائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer