موسم کے تیور ایک بار پھر تبدیل،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے تیور ایک بار پھر تبدیل،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان سعدیہ) لاہور میں بادل آگے موسم سرد ہوگیا ائندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں مطلع ابر الود رہے گا سرد ہوائیں چلنے سے موسم ٹھنڈا ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ پارہ 26 ریکارڈ کیا گیا صبح کے اوقات میں سورج نکلا مگر بادلوں انٹری ڈال کر سورج کو ڈھانپ لیا،  دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی مناسبت سے ہوائیں چلنے لگیں صبح کے اوقات میں اییر کوالٹی انڈکس 158 ریکارڈ کیا گیا جو شام کے اوقات میں بڑھ کر250 جا پہنچا، محکمہ موسمیات کے نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوا ہے جو ائندہ ہفتے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش برسانے کا باعث بنے گا پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث لاہور کا موسم بھی سرد ہوگا جبکہ دسمبر میں پارہ مزید کم ہوگا جس کے باعث دھند پڑے گی دھند کی وجہ سے سموگ میں اضافہ ہوگا دسمبر میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی جس سے سفر کرنے والوں مسائل کا سامنا ہوگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer