7ویں انٹر سائیکلنگ چیمپیئن شپ، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب فاتح قرار

7ویں انٹر سائیکلنگ چیمپیئن شپ، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب فاتح قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے ساتویں انٹر یونیورسٹی سائیکلنگ چیمپیئن شپ جیت لی، ایونٹ میں سات گولڈ میڈل جیت کر سید عاقب شاہ بہترین سائیکلسٹ قرار پائے، سائیکلسٹ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی سطح پر مقابلوں سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپیئن شپ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے نو ایونٹس میں گولڈ میڈل جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

پنجاب یونیورسٹی نے دوسری جب کہ یونیورسٹی آف لاہور اور سپیرئیر یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ یوسی پی کے سید عاقب شاہ ایونٹ میں سات گولڈ میڈل حاصل کرکے بہترین سائیکلسٹ قرار پائے۔

سائیکلسٹس کا کہنا تھا کہ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر مقابلوں کے انعقاد سے ہی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ دو روز جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے 12 یونیورسٹیز کی سائیکلنگ ٹیموں نے حصہ لیا۔