ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سندھ حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری طور پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26 مئی سے 29 مئی تک ہوں گی، جس دوران تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔ 

 دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق ملک بھر میں 26 مئی سے 28 مئی تک 3 روزہ چھٹیاں ہوں گی۔

 عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اور شہریوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مختلف شہروں میں مویشی منڈیوں اور بازاروں میں بھی رونق بڑھنے لگی ہے۔