ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر سکورر نجم السعید کے انتقال پر چیئرمین پی سی بی کا اظہار افسوس

سینئر سکورر نجم السعید کے انتقال پر چیئرمین پی سی بی کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رانا اظہر؛ محسن نقوی نے سینئر سکورر نجم السعید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجم السعید سکورنگ کے شعبے میں ایک معتبر اور نمایاں نام تھے، جنہوں نے کرکٹ کے میدان میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نجم السعید کی پیشہ ورانہ خدمات اور کرکٹ کے شعبے میں ان کی وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے سکورنگ کے شعبے میں اپنی مہارت اور تجربے کے ذریعے اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔