ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ, عوام پریشان

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ, عوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے جبکہ دالوں، گوشت، دودھ اور روٹی سمیت بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

مختلف اشیاء سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

شہر میں روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے مقرر ہونے کے باوجود نان بائی اور تندور مالکان روٹی 20 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے موجود ہونے کے باوجود ان پر مؤثر عملدرآمد دکھائی نہیں دیتا۔

دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ میں آٹے کی قیمت کے تعین سے متعلق بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، کیونکہ بعض علاقوں میں آٹے کی قیمتوں میں فرق دیکھا جا رہا ہے اور صارفین کو واضح سرکاری نرخ میسر نہیں ہیں۔

گوشت کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری نرخ کے مطابق مٹن کی قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 3500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث عام شہریوں کیلئے گوشت کی خریداری مزید مشکل ہو گئی ہے۔

اسی طرح دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں دودھ 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔