سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔
گورنر پنجاب نے معرکہء حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال کیا گیا ۔
مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ, وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اس موقع پر موجود تھے۔