سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے امریکی سفیر نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت ہوئی ۔
بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے امریکی سفیر نٹالی بیکر آج زرداری ہاؤس پہنچ گئیں، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے ۔