سٹی 42:صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے فین انڈسٹری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی
چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان الیکٹرک فین منیو فیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ؛صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے،چیئرمین پیفما نبیل الیاس کی قیادت میں وفد نے فین انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، وفد نے فین انڈسٹری سے متعلق نئے ایس آر او سے پیدا ہونے والی صورتحال بارے بتایا ، صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے فین انڈسٹری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی
چوہدری شجاعت حسین نے کہا فین انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ،فین انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ،انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم سے بات کروں گا ،
سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی سہولت موجود ہے،پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کے باعث تیزی سے نئی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے،پاکستان الیکٹرک فین منیو فیکچرز ایسوسی ایشن سپیشل اکنامک زونز میں نئی انڈسٹری لگا سکتے ہیں،گجرات میں 300ایکڑ رقبے پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جا رہی ہے،گجرات کی فین انڈسٹری مشرق وسطی اور دیگر ممالک کو پنکھے برآمد کرتی ہے
سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں ،چوہدری شافع حسین
چئیرمین پیفما نبیل الیاس نے کہا چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ فین انڈسٹری کا خیال رکھا اب بھی وہ مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے ،چوہدری شجاعت حسین سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں ،اس لئے ان کے پاس آئے ہیں ،
وفد میں مختلف فین مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے حکام شامل تھے ۔
