سٹی42: شہر لاہور کے تین مختلف مقامات سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔ لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ایدھی کے ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔لاری اڈا مین بازار سے 28 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا اور کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے روڈ سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی تاہم ابتدائی اندازے کے مطابق وہ منشیات کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔
لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔