ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالب علم تشدد اور غیرحاضری پر وزیرِ تعلیم کا ایکشن، پرائمری ٹیچر معطل

 طالب علم تشدد اور غیرحاضری پر وزیرِ تعلیم کا ایکشن، پرائمری ٹیچر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض : امتحانی ڈیوٹی کی آڑمیں سکول سےغیرحاضر وطالبعلم پرتشددپروزیرتعلیم  نےایکشن لیتے ہوئےگورنمنٹ ہائی سکول چمڑا منڈی لاہور کا پرائمری ٹیچر  کومعطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد طیب گزشتہ سال امتحانی ڈیوٹی کےآرڈرپرنسپل ذوالفقاراحمدکودیکررفوچکرہوگیا۔پرنسپل ذوالفقاراحمدکوکنٹرولرامتحانات سےآرڈرکی تصدیق پرانکشاف ہواآرڈرمنسوخ ہوچکے ہیں۔محمدطیب امتحانی ڈیوٹی منسوخ ہونےکےباوجودسکول سے2ماہ غیرحاضر رہا ،پرنسپل کوبااثرملازمین کےذریعےمعاملہ دبانےکی سفارش کرواتارہا،رواں سال بھی محمدطیب28اپریل سےمسلسل سکول سےغیرحاضر رہا۔

محمد طیب کو طالب علم محمد پر تشدد کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا جاچکا ہے،پرنسپل ذوالفقاراحمد کی جانب سے محمد طیب کی غیر حاضری کا معاملہ سامنے آیا۔

وزیرتعلیم کےنوٹس میں لانےپرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرلاہورنےفوری ایکشن لیا،محمدطیب کومعطل کرکےاسےفوری سی ای اوایجوکیشن کورپورٹ کے احکامات جاری کر دیئے۔