مائدہ وحید:شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 20کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرا رت41ڈگری تک جانے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شہر میں آلودگی کی شرح میں کمی واقع ہو گئی،ایئر کوالٹی انڈیکس 84ریکارڈ کیا گیا۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور5ویں نمبر پر آ گیا۔
ایل اے ایس 73،عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 73ریکارڈ گئی،ڈی ایچ اے 75،ڈبلیو آر میں آلودگی کی شرح 79ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، شدید گرم موسم کے باعث وسطی، جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان البتہ دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان میں بارش متوقع ہے۔