اومان جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

اومان جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر
کیپشن: Oman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اومان نے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کردیں۔ نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کی لہر میں شدت آنے پر پاکستان سمیت مختلف ممالک نے پابندیاں عائد کی تھیں جو کہ کورونا کی لہر میں کمی کے آنے بعد اٹھائی جارہی ہیں، اومان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

اومان کی کورونا وائرس سے متعلق سپریم کمیٹی نے اومان میں تمام کورو نا پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اومان جانے والے تمام مسافروں اور ایئرلاینز کو تحریری طور آگاہ کردیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث دو سال سے اومان میں سخت پابندیاں عائد تھیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer