فضائی سفر کرنیوالوں کے لئے پریشان کن خبر

Flight schedule disturbed
کیپشن: Aeroplane ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ شیڈول متاثر، لاہور آنے اور لاہور سے جانیوالی ملکی و غیر ملکی 6پروازیں متاثر رہیں۔

ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق ریاض سے آنیوالی فلائی ناز کی پرواز ایکس وائے 317 منسوخ کردی گئی، لاہور سے ریاض جانیوالی فلائی ناز کی پرواز ایکس وائے 318 اور کراچی سے آنیوالی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 522 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

دوسری جانب شارجہ جانیوالی ائیربلیو کی پرواز پی اے 412 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، ریاض جانیوالی پرواز پی اے 4755 دو گھنٹے اور جدہ سے آنیوالی پرواز ایس وی 734 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔