یونیورسٹی اساتذہ وملازمین کیلئے بری خبر، نئی پابندیاں عائد

یونیورسٹی اساتذہ وملازمین کیلئے بری خبر، نئی پابندیاں عائد
کیپشن: Teachers and employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)سرکاری یونیورسٹیوں کی شاہ خرچیاں بند،اساتذہ اور ملازمین کو دیئے جانے والے الاؤنس کا خصوصی آڈٹ ہوگا،ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کو گراؤنڈ، جم اور ہالز کرائے پر دے کر ریونیو اکٹھا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیوں کو شاہ خرچیوں سے روکتے ہوئے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے اصول وضع کر دیئے ہیں،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یو نیورسٹیوں کو نئی بھرتیوں پر پابندی کی تجویز بھی دے دی ہے،مراسلے کے مطابق یو نیورسٹیوں میڈیکل الاؤنس کو محدود اور ڈینز چیئرمینز کو لامحدود فیول دینا بند کریں۔

مزید پڑھئے: پہلی بار صوبے بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ کرنے کا فیصلہ

علاوہ ازیں اساتذہ اور ملازمین کو دیے جانے والے الاؤنس کا خصوصی آڈٹ کیا جائے اور جامعات گراؤنڈ،جم،ہالز کو کرائے پر دے کر ریونیو میں اضافہ کریں،مراسلے کے مطابق جامعات میں پینشن اور اینڈویمنٹ فنڈ قائم کئے جائیں اور جامعات کو سولر اور متبادل سستی انرجی پر منتقل کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ پنجاب حکومت سرکاری یونیورسٹیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر بیسٹ یونیورسٹی کا ایوارڈ دے گی، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ کیلئے میکانزم تیار کر لیا۔

سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ کیلئے 100 نمبرز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹیوں کو 2010ء سے قبل اور بعد میں قائم شدہ یونیورسٹیوں کی کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا۔

پی ایچ ای سی ذرائع کے مطابق یونیورسٹیوں کی درجہ بندی ریسرچ انوویشن، گورننس اینڈ مینجمنٹ کے نمبرز دیے جائیں گے، یونیورسٹییز سے شائع شدہ تحقیقی مقالہ جات، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور انٹرنیشنلائزیشن کے نمبرز مختص کیے گئے ہیں،پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہر سال بیسٹ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا ایوارڈ جاری کرے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer